Live Updates

کراچی‘ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ بوتھ پر فوج کی تعیناتی کا مطالبہ

منگل 10 نومبر 2015 12:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ بوتھ پر فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا۔ رہنماوٴں نے ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئے صوبے کانعرہ لگانے والے بتائیں انہوں نے 30سال میں کراچی کوکیا دیا۔

(جاری ہے)

انصاف ہاوٴس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ اب مہاجروں کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، ایم کیو ایم نے تیس سالوں میں کوٹہ سسٹم ختم کروانے کی بجائے ہرسال بعد اس پر دستخط کیے مہاجر صوبہ اگر اتنا بڑا مسئلہ ہے تو اس پر اسمبلی میں بات کیوں نہیں کی جاتی۔

جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ صاف شفاف انتخابات کے لئے فوج کو پولنگ بوتھ کے اندر اور باہر تعینات کیا جائے اور یہ مطالبہ درحقیقت الیکشن کمیشن کی ناکامی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات