ابو سیاف نے مغوی ملائیشین خاتون کو6 ماہ بعد رہا کر دیا

منگل 10 نومبر 2015 12:01

منیلا ۔10 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 نومبر۔2015ء) فلپائن میں سر گرم دہشت گرد گروہ ابو سیاف نے ملائیشیا کی مغوی خاتون کو6 ماہ بعد رہا کر دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر کہا کہ مغوی خاتون کو خطیر تاوان کی رقم ادا کرنے کے بعد رہائی ملی ہے۔

(جاری ہے)

مغوی خاتون کو زْولو جزیرے کے جنگلاتی علاقے کے اِندانان قصبے کے قریبی ایک گاوٴں میں چھوڑگیا تھا۔جسے پولیس نے ملائیشین سکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ ملائیشیا کے سکیورٹی حکام نے فوری طور پر رہائی پانے والی خاتون کو سپیڈ بوٹ کے ذریعے بورنیو جزیرے پر واقع ریاست صباح منتقل کردیا ہے۔ فلپائنی سکیورٹی حکام کے مطابق اِس وقت بھی ایک ملائیشین شہری ابو سیاف کے قبضے میں ہے۔