یونیسکو کے لیے کوسووو ایک مرتبہ پھر رائے شماری میں مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام

منگل 10 نومبر 2015 12:01

اقوام متحدہ ۔10 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 نومبر۔2015ء) اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو کے لیے کوسووو ایک مرتبہ پھر رائے شماری میں مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیسکو کی مکمل رکنیت کے حصول کے لیے رکن ریاستوں کے دوتہائی ووٹ حاصل کرنا لازمی ہوتا ہے۔ یونیسکو کی رکنیت حاصل کرنے کے عمل میں کوسووو کو روس اور سربیا کی پرزور مخالفت کا سامنا رہا۔ واضح رہے کہ کوسووو نے 2008ء میں سربیا سے اپنی آزادی کا اعلان کیا تاہم سربیا نے اِسے ایک ملک کے طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔ دوسری جانب اِس کو تسلیم کرنے والے ملکوں کی تعداد 111 ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :