سردار ایاز صادق کے دوبارہ انتخاب سے پارلیمنٹ اور جمہوریت دونوں مضبوط ہونگی،ادریس باجوہ

منگل 10 نومبر 2015 11:59

سیالکوٹ10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ادریس باجوہ اور ضلع بھر سے تما م ممبران ِقومی وصوبائی اسمبلی نے سردار ایاز صادق کو دوبارہ قومی اسمبلی کا سپیکرمنتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان کا ایک اسمبلی سے دوبار منتخب ہونا پارلیمنٹ کا ان کی شخصیت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے ․ان کے دوبارہ انتخاب سے پارلیمنٹ اور جمہوریت دونوں مضبوط ہونگی۔