سابق بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن بیٹی کے باپ بن گئے

منگل 10 نومبر 2015 11:56

سابق بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن بیٹی کے باپ بن گئے

نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار10نومبر۔2015ء ) بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن بیٹی کے باپ بن گئے۔شکیب الحسن کی اہلیہ ام احمد شیشران دنوں امریکا کے اسپتال میں داخل ہیں جہاں انہوں نے بیٹی کو جنم دیا جس کے بعد شکیب الحسن بیٹی کے والد بن گئے۔ شکیب الحسن زمبابوے کے خلاف ٹور میچ میں مصروف تھے اور امریکا سے بیٹی کی خوشخبری سننے کے بعد مہمان ٹیم کے خلاف سیریز ادھوری چھوڑ کرامریکا کے لئے روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر خالد محمود کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن نے امریکا جانے کے لئے ہنگامی چھٹی کی درخواست کی جس پر انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی ہے جب کہ زمبابوے کے خلاف بنگلادیشی سکواڈ میں شکیب کی جگہ اوپنرانعام الحق کو بطور متبادل شامل کیاگیاہے۔واضح رہے کہ 2012 ء میں شکیب الحسن اور ام احمد شیشران رشتہ ازدواج کے بندھن میں بندھے تھے جب کہ انہوں نے 26 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ جلد باپ بننے والے ہیں۔