پاکستان اور انگلینڈ کل پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے ہوں گے

منگل 10 نومبر 2015 11:56

پاکستان اور انگلینڈ کل پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے ہوں گے

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی قیادت اظہر علی اور انگلش ٹیم کی قیادت اوئن مورگن کریں گے۔ میچ ابوظہبی میں ہے اور یہ میدان پاکستان کے لیے اب تک کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا۔انگلش ٹیم کو ٹیسٹ سریز کے تین بہترین کھلاڑی الیسٹر کک، جیمز اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی اسکواڈ میں بھی کئی نئے کھلاڑی شامل ہیں۔ان میں بابر اعظم، عامر یامین، انور علی، محمد عرفان، اور ظفر گوہر کے نام قابلِ ذکر ہیں۔یونس خان کی بھی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ابوظہبی کا میدان پاکستان کے لیے ون ڈے میں اب تک اچھا ثابت نہیں ہوا۔شاہینوں نے یہاں ستائس میچز کھیلے، پندرہ میں شکست اور صرف بارہ میں کامیابی حاصل ہوئی۔