روس کو ایتھلیٹکس کے مقابلوں سے معطل کر دینا چاہیے، عالمی انسداد ادارہ ممنوعہ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

روس کو ایتھلیٹکس کے مقابلوں سے معطل کر دینا چاہیے، عالمی انسداد ادارہ ممنوعہ ادویات

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء) کھیلوں میں ممنوعہ ادویات کے انسداد کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ روس کو ایتھلیٹکس کے مقابلوں سے معطل کر دینا چاہیے۔عالمی تنظیم برائے انسداد ممنوعہ ادویات (ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی) نے یہ تجویز اپنے ایک آزاد کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں پیش کی ہے جو ان الزامات کی تحقیق کر رہا تھا کہ روسی کھلاڑیوں نے انسدادِ ممنوعہ ادویات کے افسران کو رشوت دے کر ممنوعہ ادویات استعمال کیں اور ان کے استعمال کے ٹیسٹ کے نتائج پر پردہ ڈالا۔

کمیشن نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ مختلف ممالک کی بین الاقوامی نمائندہ تنظیم آئی اے اے ایف بھی اس معاملے پر پردہ ڈالنے میں ملوث ہے۔اطلاعات کے مطابق ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے یہ بھی کہا ہے کہ پانچ کھلاڑیوں اور پانچ کوچوں پر عمر بھر کے لیے ممنوعہ ادویات کے حوالے سے پابندی عائد کر دی جائے۔رپورٹ میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار ایتھلیٹکس فیڈریشنز (آئی اے اے ایف) کے اندر ان ’مسلسل ناکامیوں‘ کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی وجہ سے ادارہ انسدادِ ممننوعہ ادویات کے ’موثر‘ پروگرام کے اطلاق میں ناکام ہوا ہے۔



اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

10/11/2015 - 11:51:53 :وقت اشاعت