اسرائیلیوں پر فلسطینیو ں کے حملے قابل مزمت، اسرائیل کا دفاع امریکہ کی اولین ترجیح ہے،باراک اوبا ما

منگل 10 نومبر 2015 11:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) امریکہ صدر براک اوباما نے فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلیوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا دفاع امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔اسرائیل فلسطین کشیدگی کے تناظر میں پیر کو واشنگٹن میں اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی۔دونوں رہنماوٴں کے درمیان 13 ماہ کے بعد یہ ملاقات ایسے وقت پر ہو رہی ہے، جب فلسطینوں کی جانب سے اسرائیلیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس ملاقات کے دوران امریکہ اور اسرائیل کے درمیان 30 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے بھی طے پایا ہے۔جولائی میں عالمی برادری اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے کے بعد دونوں رہنماوٴں کی یہ پہلی ملاقات ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے امریکہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اْس نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششیں ترک نہیں کی ہیں اور وہ فلسطین اسرائیل تنازعے کے حل میں سنجیدہ ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کو اس بات کی توقع نہیں ہے کہ اْن کی مدتِ صدارت کے آخری سال میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے طے پا جائے لیکن صدر اوباما چاہتے ہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے طریقہِ کار واضح کریں۔صدر اوباما سے ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امداد بڑھانے کے لیے کہا ہے، جورپورٹ کے مطابق تین ارب ڈالر سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالر سالانہ تک کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :