سامان جلانے کی دھمکی کارگر ، سعید اجمل کو آج اکیڈمی کا انتظام ملنے کا امکان
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

سامان جلانے کی دھمکی کارگر ، سعید اجمل کو آج اکیڈمی کا انتظام ملنے کا امکان

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار10نومبر۔2015ء )سعید اجمل کو کرکٹ اکیڈمی کے دوبارہ آغاز کی آج دوبارہ اجازت ملنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیشنل کرکٹر کو یونیورسٹی میں اپنی اکیڈمی دوبارہ سے چلانے کی اجازت دے دی جائے اور اس فیصلے کا اعلان آج متوقع ہے ۔ یونیورسٹی کے ترجمان ڈاکٹر جلال عارف نے کہا کہ کسی کو یونیورسٹی کی اراضی الاٹ نہیں کی جا سکتی البتہ کھیل پر کوئی پابندی نہیں ہے ، آف سپنر سعید اجمل کو دوبارہ کرکٹ اکیڈمی چلانے کی اجازت دے سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ سعید اجمل نے اجازت نہ ملنے پر اکیڈمی کا سامان نذرآتش کرنے کی دھمکی دے دی تھی جو کام دکھا گئی ۔

10/11/2015 - 11:44:26 :وقت اشاعت