کوٹلی آزاد کشمیر : زمین کے تنازع پر بھابھی اور بھتیجی کی ناک کاٹ دی گئی

منگل 10 نومبر 2015 11:43

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) کوٹلی آزاد کشمیر میں زمین کے تنازع پر ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بھابھی اور بھتیجی کی ناک کاٹ دی اور فرار
ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نکیال کے گاؤں موہڑہ میں زمین کے تنازع پر ہدایت اللہ نے مبینہ طور پر اپنی بھابھی اور بھتیجی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اْن کی ناک کاٹ دی ، دونوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔تفتیش کے لیے پولیس نے ملزم کے بیٹے کو حراست میں لے لیا ، جبکہ ملزم ہدایت اللہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :