پاکستانی پروفیسر ضابطہ خان شنواری نے اقوام متحدہ کا ابن سینا یوارڈ برائے اخلاقیاتی سائنس جیت لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 11:41

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : پاکستانیوں نے عالمی دنیا میں ایک اور ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے . تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسکو ابن سینا ایوارڈ برائے اخلاقیاتی سائنس ہر سال جاری کرتا ہے ، رواں برس 2015ءکا ایوارڈ بائیو ٹیکنالوجی اور بائی ایتھیکس کے پاکستانی پروفیسر ضابطہ خان شنواری نے حاصل کر لیا۔پروفیسر ضابطہ خان شنواری کو پیرس میں یونیسکو کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد تقریب میں ایوارڈ سے نوازا گیا. ایوارڈ گولڈ میڈل145، سرٹیفکیٹ اور 10 ہزار امریکی ڈالر پر مشتمل ہے۔

ڈائریکٹر جنرل یونیسکو ارنا بوکووا اور بین الاقوامی اسکالرز و ایتھیسسٹ کی جیوری نے انہیں ایوارڈ کے لئے منتخب کیا۔ جیوری نے پروفیسر شنواری کو منتخب کرنے کی وجہ سائنسی تحقیق، تعلیم، تنظیم اور سائنسی اخلاقیات کے شعبوں میں ان کی غیرمعمولی لگن اور جدوجہد کو قرار دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تقریب میں ایران کے وزیر برائے سائنس، ریسرچ اور ٹیکنالوجی محمد فرہادی، یونیسکو میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر احمد جلالی، یونیسکو اے وی سینا ایوارڈ ایتھیکس سائنس 2015ءکی بین الاقوامی جیوری کی چیئرپرسن، ورلڈ کمیشن برائے ایتھیکس آف سائنٹیفک نالج اینڈ ٹیکنالوجی (سی اوایم ای ایس ٹی) یونیسکو کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے سوشل اینڈ ہیومن سائنسز نادا النشف نے بھی شرکت کی۔

سائنسی اخلاقیات کے لئے ایوارڈ سائنس کے شعبے میں کام کرنے والے افراد اور اداروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے نوازے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :