ایشیا کے سب سے بڑے گاؤں مرزا میں صابری مسجد، محلہ تکیہ، محلہ مسجد صدیقیہ کے پاس پڑے ہوئے گندگی کا ڈھیر ضلعی انتظامیہ کی توجہ کا طالب

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 10 نومبر 2015 11:37

اٹک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء ) ایشیا کے سب سے بڑے گاؤں مرزا میں صابری مسجد، محلہ تکیہ، محلہ مسجد صدیقیہ کے پاس پڑے ہوئے گندگی کا ڈھیر ضلعی انتظامیہ کی توجہ کا طالب، بیماریاں پھیلنے لگیں ، نماز ی گندگی کی بو سے پریشان، تفصیلات کے مطابق گاؤں مرزا میں صابری مسجد کے پاس پڑے ہوئے گندگی کے ڈھیر سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے سروے کے دوران اہلیان محلہ صابری مسجد میاں محمد ، ریاض احمد ، ثاقب مصطفی،سجاد احمد، محمد دانش،زاہد اقبال،محمد رفیق، وسیم امتیاز، نثار احمد، شیربہادر،وقار احمداور دیگر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے اس گاؤں کی طرف سے اپنی آنکھیں موند رکھی ہیں صفائی کے انتہائی انتظامات کی وجہ سے گاؤں کے باسی انتہائی تکلیف میں مبتلا ہیں یہ معاملہ متعدد بار ضلعی انتظامیہ کے علم میں لایا گیا مگر انتظامیہ نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ روا رکھا ہوا ہے انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں اور گاؤں کے باسی مختلف نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا ہیں ، نمازیوں کی گزر گاہ میں کوڑے کرکٹ کے بڑے بڑے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں اور ان میں سے حالیہ بارشوں سے تعفن نے مسجد میں نماز ادا کرنے والے نمازیوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔