اسلا م آباد : پی ٹی‌آئی نے استعفوں کے معاملے پر سپریم کورٹ میں‌جواب جمع کروا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 11:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے استعفوں کے معاملے پر ظفر علی شاہ کی درخواست پر پی ٹی آئی نے جواب جمع کروا دیا . تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حامد خان نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا کہ ظفر علی شاہ کی درخواست بے بنیاد ہے، درخواست گزار مسلم لیگ ن کا سینیٹر رہ چکا ہے. پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں استعفوں سے متعلق جمع کروائے گئے جواب میں کہا کہ الیکشن کے بعد سے ہم چار حلقوں کی انکوائری کا مطالبہ کرتے رہے ، وزیر اعظم کی جانب سے چار حلقے نہ کھولنے پر ہم نے 11 مئی کو احٹجاجی تحریک کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ استعفے حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے دئے گئے تھے۔پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تمام اراکین اسمبلی جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد اسمبلی کی کارروائی میں شریک ہوگئے ۔ اسمبلی کی کارروائی میں شرکت کے بعد استعفے غیر موثر ہو چکے ہیں،علاوہ ازیں اسپیکر نے بھی استعفوں پر کوئی کارروائی نہیں کی ، پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ استعفے منظوری کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرے۔

متعلقہ عنوان :