بالی ووڈ فلم ”گھائل“ کے سیکوئل ”گھائل وَنس اگین“ کاپو سٹرجاری

منگل 10 نومبر 2015 11:26

بالی ووڈ فلم ”گھائل“ کے سیکوئل ”گھائل وَنس اگین“ کاپو سٹرجاری

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار سنی دیول کی90ء کی دہائی کے دوران سپر ہٹ ہو نے والی فلم ”گھائل“ کے سیکوئل ”گھائل وَنس اگین“ کاپو سٹرجاری کر دیا گیا ہے۔سیکوئل میں فلم گھائل کی مر کزی کاسٹ کو بر قرار رکھا گیا ہے۔ دھرمیندرکے بڑے بیٹے سنی دیول سیکوئل میں بھی اپنی اداکارانہ صلا حیتوں کا مظاہرہ کر یں گے ۔

(جاری ہے)

سنی دیول نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ”گھائل وَنس اگین“ کی پہلی جھلک شئیر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ یہ اوریجنل فلم سے کئی گنا زیادہ بہتر اور جذباتی ہوگی ۔واضح رہے کہ اپنے وقت کی اس ہٹ فلم ”گھائل“ نے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نا م کر نے کے ساتھ ساتھ کْلساتفلم فئیر ایوارڈ زجیت کر مقبو لیت کے جھنڈے گاڑدییتھے ۔راہول راویل اورسنی دیول مشترکہ طور پر فلم ”گھائل وَنس اگین“ کی ہدایات دے رہے ہیں جبکہ اس کے فلم ساز سنی کے والد دھرمیندرہیں۔یہ فلم 15جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :