یونس خان انگلینڈ سے سیریزکے بعد ون ڈے سے ریٹائرہوجائینگے ، غیر ملکی میڈیا کا دعوی

منگل 10 نومبر 2015 11:02

یونس خان انگلینڈ سے سیریزکے بعد ون ڈے سے ریٹائرہوجائینگے ، غیر ملکی ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار10نومبر۔2015ء ) ایک غیرملکی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان انگلینڈ سے سیریز کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائینگے ۔

(جاری ہے)

یونس کو حالیہ سیریز کیلیے ایک بار پھر ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنانے پر مختلف حلقوں کی جانب سے سلیکٹرز پر خاصی تنقید ہو رہی ہے ، ٹیم مینجمنٹ خصوصاً ہیڈ کوچ وقار یونس بھی اس سے خوش نہیں ، سینئر بیٹسمین کوٹیسٹ میں بہتر کارکردگی پر ون ڈے میں ایک اور لائف لائن دی گئی ۔

اس سے قبل رواں برس کے آغاز میں ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد انھیں ڈراپ کیا گیا تھا ، یونس ون ڈے کرکٹ میں واپسی کیلیے خاصے بے چین تھے اور کئی بیانات میں اس حوالے سے خواہش بھی ظاہر کی ، قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ باعزت انداز سے ریٹائرمنٹ چاہتے ہیں اسی لیے زور دے کر ون ڈے سکواڈ میں واپس آئے اور اب انگلینڈ سے سیریز کے بعد ازخود کھیل کو چھوڑیں گے البتہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔