Live Updates

ابلیس نے لوگوں کو کالا جادو اس لیے سکھایا تا کہ وہ میاں بیوی میں علیحدگی کروا سکیں، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 10:44

ابلیس نے لوگوں کو کالا جادو اس لیے سکھایا تا کہ وہ میاں بیوی میں علیحدگی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی دوسری سابق اہلیہ ریحام خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ قرآن پاک میں کہا گیا ہے کہ ابلیس نے لوگوں کوکالاجادو اس لیے سکھایا تاکہ شوہر اور بیوی میں علیحدگی کرواسکے۔

(جاری ہے)

ریحام خان نکے اس ٹویٹ میں یہ بات واضح نہیں کی گئی کہ وہ کالےجادو کو عمران خان سےاپنی علیحدگی کا سبب سمجھتی ہیں لیکن اس ٹویٹ نے منظرٍ عام پر آتے ہی طلاق کی وجوہات سےمتعلق ایک نئی بحث چھیڑدی ہےکہ اگر کالا جادو ہی عمران خان اور ریحام خان کے مابین علیحدگی کی ہ تھی تو یہ کالا جادو کس نے کیا.

واضھ رہے کہ اس سے قبل عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی سے متعلق متعدد قیاس آرائیاں ہوتی رہی ہیں لیکن خود ریحام خان کی جانب سے طلاق کی مبینہ وجوہات سے متعلق یہ پہلا ٹویٹ ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات