بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اسلام آباد سے برمنگھم جانے والے مسافر سے 5 کلو سے زائد ہیروئن بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 10:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) :بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اسلام آباد سےبرمنگھم جانے والے مسافر سے 5 کلو سے زائد ہیروئن بر آمد کر لی گئی .ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ملزم الیاس ادریس پی آئی اے کی پی کے 791 کے ذریعے برمنگھم جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

مسافر نے ہیروئن اوون کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، چیکنگ کے دوران ایئر پورٹ سکیورٹی فورسز نے 5 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے حوالے کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :