ماضی میں سگریٹ نوشی سے پرہیزی کے حوالے سے عوام کو پیغام دینے والے وسیم اکرم خود سگریٹ نوشی کرنے لگے

muhammad ali محمد علی پیر 9 نومبر 2015 23:00

ماضی میں سگریٹ نوشی سے پرہیزی کے حوالے سے عوام کو پیغام دینے والے وسیم ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9 نومبر 2015 ء) ماضی میں سگریٹ نوشی سے پرہیزی کے حوالے سے عوام کو پیغام دینے والے وسیم اکرم خود سگریٹ نوشی کرنے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کے سابق لیجنڈری آل راونڈر وسیم اکرم ان دنوں کرکٹ آل سٹار سیریز میں شرکت کیلئے امریکہ میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں لی گئی وسیم اکرم کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ مذکورہ تصاویر میں وسیم اکرم کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس حوالے سے وسیم اکرم کے مداحوں کی جانب سے اعتراض کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماضی میں وسیم اکرم عوام کو سگریٹ نوشی سے پرہیز کا پیغام دیا کرتے ہوئے تھے اور اب اپنے ہی پیغام کی نفی کرتے ہوئے خود سگریٹ نوشی کررہے ہیں جو ایک اچھا عمل نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :