پنجاب اسمبلی میں تحر یک انصاف کے کارکن کی ہلاکت پر توجہ دلاؤ نوٹس اور ڈینگی کے بڑھتے ہوئے مر ض کے خلاف تحر یک التواء کار جمع

پیر 9 نومبر 2015 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء ) قائدحزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے گزشتہ پنجاب اسمبلی میں تحر یک انصاف کے کارکن کی ہلاکت پر توجہ دلاؤ نوٹس اور ڈینگی کے بڑھتے ہوئے مر ض کے خلاف تحر یک التواء کار جمع کر وادی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جمع کروائے جانیوالے توجہ دلاؤنوٹس میں میاں محمودالر شید نے کہا کہ پنجاب حکو مت صوبے میں امن وامان کے قیام میں اپنی ناکامیوں کو تسلیم کر لیں کیونکہ صوبے میں بے گناہ افراد کے قتل عام میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ہمیں بتایاجائے ہمارے کارکنان حیات کے قاتلوں کوگر فتار کیا گیا ہے یانہیں اگر گر فتار ہوئے توانکے خلاف کاروائی کی گئی ہے اور ڈینگی کے مر یضوں میں مسلسل اضافہ اورحکو مت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود ڈینگی سے ہونیوالی ہلاکتیں بھی پنجاب حکومت کی ناکامیوں کو منہ بولتا ثبوت ہے ہمار امطالبہ ہے کہ ڈینگی کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں بحث کروائی جائے ۔