ڈاکٹرخالدمحمودسومرو کے قتل کامعاملہ فوجی عدالت کو بھیجاجائے،جے یو آئی کاسینیٹ میں مطالبہ

وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کرینگے معاملے کو فوجی عدالت میں بھیجیں،سینیٹرتاج حیدر کی یقین دہانی

پیر 9 نومبر 2015 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) جے یو آئی ف نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹرخالدمحمودسومرو کے قتل کامعاملہ فوجی عدالت کو بھیجاجائے،جبکہ پیپلزپارٹی کے سینیٹرتاج حیدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کرینگے کہ وہ اس معاملے کو فوجی عدالت میں بھیجیں۔

(جاری ہے)

پیرکوسینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پراظہارخیال کرتے ہوئے جے یوآئی کے سینیٹرمولاناعطاء الرحمان نے کہاکہ سندھ حکومت کو باربار یاددہانی کرانے کے باوجودڈاکٹرخالدمحمودسومرو کے کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی سندھ حکومت نے بہت سارے کیسز فوجی عدالتوں میں بھیجے ہیں جن میں چوری کے بھی ہیں لیکن آج تک محمودسومروکے قتل کاکیس فوجی عدالت میں نہیں بھیجاگیا ہمارامطالبہ ہے کہ اس کیس کو فوری طورپر فوجی عدالت بھیجاجائے۔

چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے تاج حیدر کوہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں سندھ حکومت سے بات کریں جس پر سینیٹرتاج حیدرنے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے درخواست کرینگے کہ وہ اس کیس کو فوجی عدالت بھجوائیں۔

متعلقہ عنوان :