چیئرمین سینیٹ نے کھوکھوں پرکریک ڈاؤن کے معاملے کوقائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن کے سپردکردیا
پیر 9 نومبر 2015 22:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے سی ڈی اے کی طرف سے کھوکھوں پرکریک ڈاؤن کے معاملے کوقائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن کے سپردکردیا۔
(جاری ہے)
پیرکو سینیٹ کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد سے کہاکہ انہوں نے کھوکھوں کے معاملے پررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر وزیرمملکت شیخ آفتاب احمد نے کہاکہ سی ڈی اے کے کھوکھوں کیلئے دس بائی دس جگہ کی اجازت تھی لیکن یہ کھوکھوں والے مزید ساتھ جگہوں پر قبضہ کرلیا اور دس بائی دس والا ایگریمنٹ بھی2013ء میں ختم ہوگیا ٹوٹل کھوکھے 485 تھے ان میں سے320 گرادیئے گئے۔
سینیٹرجاوید عباسی نے کہاکہ اسلام آباد میں109 غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کام کررہی ہیں ان کیخلاف تو کوئی ایکشن نہیں ہورہا۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہاکہ کھوکھوں والا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے اس معاملے کو سٹینڈنگ کمیٹی کابینہ ڈویژن کے حوالے کیاجاتاہے جس پر انہوں نے ہدایت کی کہ کمیٹی دو ہفتوں میں رپورٹ ایوان میں پیش کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.