راتوں رات پر اسرار انداز میں بننے والے طالبان کے سیاسی ونگ کے انتخابی اتحاد سے شہری اچھی طرح واقف ہیں،سینیٹر شاہی سید

پانچ دسمبر کو شہری بوری بند لاشوں، چائنا کٹنگ کلچر اور طالبان کے دفاتر کھولنے ،قتال کے اعلانات کرنے والوں کو مستردکریں گے ، صدر اے این پی سندھ

پیر 9 نومبر 2015 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ پانچ دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں متحدہ قومی مومنٹ کے علاوہ تمام جماعتوں سے اتحاد کیا ہے شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے عدم تشدد کے علمبرداروں کو ووٹ دینا ہوگاپانچ دسمبر کو شہری بوری بندلاشوں، چائنا کٹنگ کلچر اور طالبان کے دفاتر کھولنے اور قتال کے اعلانات کرنے والوں کو مستردکریں گے جلد شہر کی گلی گلی جاکر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کروں گاکارکنان اپنی تیاریوں کا آغاز کردیں انتخابات سے پہلے ہی شہر کی نظامت اکے سپنے دیکھنے والوں کو عوام آئینہ دکھادیں گے اناڑیوں اور مسلسل بائیکاٹ کرنے والوں کو ملک کے سب سے بڑے صوبے کی طرح اہلیان کراچی بھی بلدیاتی انتخابات میں انہیں مسترد کردیں گے شہر کی اہم سیاسی حقیقت ہیں پانچ دسمبر کو سیاسی پنڈتوں کو بھر پور سرپرائز دیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ہاؤس میں پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے عمائدین گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مذید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان و عہدیداران سال بھر عوام میں موجود رہ کر ان کے مسائل کے حل کے لیے سرگرداں رہتے ہیں انتخابات کا سیزن آتے ہی موسمی سیاست دان شہر میں نمودارہوگئے ہیں کئی برسوں بعد شہریوں بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب کا موقع ملا ہے شہر ی ان لوگوں کو منتخب کریں جو سال بھر ان کے اندر موجود رہتے ہیں راتوں رات پر اسرار انداز میں بننے والے طالبان کے سیاسی ونگ کے انتخابی اتحاد سے شہری اچھی طرح واقف ہیں،انہوں نے مذید کہا کہ شہر کے امن کے لیے اپنے حصے سے کہیں زیادہ قربانیاں دیں ہیں سخت ترین کا مقابلہ کیا ہے حالات میں قدر بہتری اور تھوڑی سی لیول پلیئنگ فیلڈ ملتے ہی شہر میں عوامی اجتماعات کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ہماری عوامی طاقت کے بارے میں غلط اندازے لگانے والوں کو بڑے جلسوں کے ذریعے بھر پور جواب دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :