Live Updates

سینیٹ میں سابق ا راکین مجلس شوریٰ کووی آئی پی سہولیات اور ان کے بیوی وبچوں کوبلیوپاسپورٹ فراہم کرنے کی قراداد سے پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اورآزادسینیٹرمحسن لغاری نے اپنے نام واپس لے لئے

پیر 9 نومبر 2015 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) سینیٹ میں سابق ا راکین مجلس شوریٰ کووی آئی پی سہولیات اور ان کے بیوی وبچوں کوبلیوپاسپورٹ فراہم کرنے کی قراداد سے پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اورآزادسینیٹرمحسن لغاری نے اپنے نام واپس لے لئے جبکہ دیگرارکان کی عدم موجودگی پر قرارداد کومستر د کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے ا یک خط پڑھ کرسنایا جس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹرسلیم مانڈی والا، پی ٹی آئی کے سینیٹرمحسن عزیز اورآزاد سینیٹرمحسن خان لغاری نے کہا کہ سابق ا راکین مجلس شوریٰ کووی آئی پی سہولیات اور ان کے بیوی وبچوں کوبلیوپاسپورٹ فراہم کرنے کی قراداد سے ان کے نام واپس لے لئے جائیں بعدازاں چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے محمدعثمان خان کاکڑ، سردارفتح محمدحسنی،نسیمہ احسان،کامل علی آغا،مفتی عبدالستاراورحاجی سیف اﷲ خان بنگش کے نام پکارے لیکن محرکین کی عدم موجودگی کی وجہ سے قرارداد کو مسترد کردیاگیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات