حدت ایک ڈگری کے اضافے کی حد عبور کر جائیگی،محکمہ موسمیات برطانیہ

پیر 9 نومبر 2015 22:34

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر کے درجہ حرارت میں صنعتی انقلاب سے پہلے کے مقابلے میں ایک ڈگری سیلسیئس سے زیادہ کا اضافہ ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال جنوری اور ستمبر کے درمیان جمع کیے جانے والے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سنہ 1850 اور سنہ 1900 کے درمیانی برسوں کے مقابلے میں عالمی درجہ حرارت میں پہلے ہی 1.02 ڈگری کا اضافہ ہو چکا ہے۔

اگر عالمی درج? حرارت میں اضافے کا موجودہ رجحان جاری رہا تو سنہ 2015 وہ پہلا سال ثابت ہوگا جب صنعتی انقلاب سے پہلے کا ریکارڈ واضح طور پر ٹوٹ جائے گا۔ یہ وہ سال ہوگا جب عالمی درجہف حرارت دو ڈگری کے اضافے کے نصف تک پہنچ چکا ہو گا، جہاں سے آگے عالمی حدت خطرناک حدود میں داخل ہونا شروع ہو جائے گی

متعلقہ عنوان :