اردن میں فائرنگ سے دو امریکی فوجی اہلکار ہلاک

پیر 9 نومبر 2015 22:34

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) اردن میں گزشتہ روزپولیس کے ایک تربیتی مرکز میں فائرنگ کے نتیجے میں دو امریکی فوجی مارے گئے ۔فائرنگ کا واقعہ دارالحکومت عمان سے باہر واقع ایک تربیتی سینٹر میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور اردن کی پولیس کا ایک اہلکار تھا اور دو امریکی فوجی اہلکاروں کو گولی مارنے کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی جان لے لی۔امریکہ کی مالی مدد سے چلنے والے اس تربیتی مرکز میں عراقی اور فلسطینی افسران کو تربیت دی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :