لاہور لیڈز یونیورسٹی میں نئے آنے والے سینکڑوں طلبا و طالبات کے اعزاز میں شاندار تقریب

پیر 9 نومبر 2015 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) لاہور لیڈز یونیورسٹی نے چار سال کے قلیل عرصے میں کئی سالوں کا سفر طے کیا ہے۔ہمارا مقصد طالبعلموں کو علم کی نئی جہتوں سے متعارف کرانا ہے۔ تاکہ ڈگری کے حصول کے بعد وہ معاشرے کے کامیاب فرد بن کر ملک کی تعمیرو ترقی میں حصہ ڈال سکیں۔ ان خیالات کا اظہار لاہور لیڈز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمود احمد بودلہ نے یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس کماہاں روڈ آف ڈیفنس میں ایک شاندار تعارفی تقریب سے نئے آنے والے طلباو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

لاہور لیڈز یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں ہونے والی چوتھی Orientation Day تقریب سے وائس چانسلرڈاکٹر محمود احمد بودلہ سمیت پرووائس چانسلرڈاکٹر منور سلطانہ مرزا ، مینجنگ ڈائریکٹر سلمان شبیر ، ڈاکٹر اسفند گیلانی،ڈاکٹر مستیفیض علوی اور ڈاکٹر عقیل احمد نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کی میزبانی تنویر عباس تابش نے کی۔ ڈاکٹر محمود احمد بودلہ نے کہا کہ ہمارا مقصد لیڈز یونیورسٹی کو ملک کی بہترین جامعہ بنانا ہے۔

پاکستان کی معیشت کو درپیش مشکلات سے نبٹنے اور پاک چائنہ اکنامک کوریڈور منصوبے کے لیے بھی سٹووڈنٹ کو تیار کریں گے۔ ریسرچ اینڈ ڈویلپمینٹ کے شعبے میں خاص محنت کی ضرورت ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا جا سکے۔ صرف ڈگری کا حصول نہیں بلکہ طالبعلوں کو معاشرے کی خدمت کا جذبہ دینا بھی لیڈز یونیورسٹی کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔

پرووائس چانسلر ڈاکٹر منور سلطانہ مرزا نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ لیڈز یونیورسٹی نئے آنے والے طلبا و طالبات کو تعلیم کے حصول کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی اور طلبا و طالبات کو بھی دیانداری اور لگن کو اپنا شعار بنانا ہو گا تاکہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ مینجنگ ڈائریکٹر سلمان شبیر نے کہا کہ یونیورسٹی میں اس وقت 22 سے زائد بی ایس پروگرامز، 14 سے زائد ماسٹرز ڈگری پروگرامز اور 24 ایم فل پروگرامز میں پانج ہزار سے زائد طلباو طالبات زیرتعلیم ہیں ۔

جن کو 70 سے زائد پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کے ساتھ 157فیکلٹی ممبران پڑھا رہے ہیں ۔ اس سال کثیر تعداد میں طلبا و طالبات نے مختلف شعبہ جات میں داخلہ لیا ہے ۔ تقریب میں تعلیمی ماہرین کے ساتھ ساتھ دانشوروں اور فیکلٹی ممبران ڈاکٹر شفیق جالندھری، ڈاکٹر اورنگ زیب، ڈاکٹر اقبال، ڈاکٹر باسط، ڈاکٹر روف بٹ، ڈاکٹر نسیم ریاض بٹ، ڈاکٹر اظہر،ڈاکٹر افضال،ڈاکٹر منظر،ڈاکٹر تاج،ڈاکٹر عمر ، ایڈمن عابد علی، ابوتراب، محمد طیب،میاں احمد سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نئے آنے والے طلبا و طالبات کو استقبالیہ سے یونیورسٹی کارڈز اور ٹائم ٹیبلز کی نقول بھی فراہم کی گئیں۔اخبارات اور ٹی وی کے سیئنر صحافیوں نے تعارفی تقریب کی کوریج کی۔تمام حاضرین کے لئے ریفرشیمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا

متعلقہ عنوان :