اقبال نے مسلمانوں کو حقیقی مسلمان بننے کا سبق دیا، اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا،رہنماء جماعت اہل حدیث پاکستان

سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر سردار ایاز صادق کو مبارکباد

پیر 9 نومبر 2015 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) اقبال نے مسلمانوں کو حقیقی مسلمان بننے کا سبق دیا۔ اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفا رروپڑی نے گذشتہ روز لاہور میں ”یوم اقبال“ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان علامہ اقبال کے تصور پاکستان سے بہت دور ہے۔

(جاری ہے)

اقبال نے مسلمان قوم کو احترام انسانیت کا درس دیا۔ عین قرآن و سنت کا پیغام مسلمانوں تک پہنچایا اور انہیں جہد مسلسل کا پیغام دیا۔ دریں اثناء گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دوبارہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے والے سردار ایاز صادق کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملسم لیگ (ن) کو حاصل ہونے والا مینڈیٹ اس بات کا متقاضی ہے کہ ملک کو گھمبیر مسائل سے نکالنے کیلئے تمام تر ممکنہ وسائل اور ذرائع استعمال کیے جائیں