سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس تعمیرکرنے کا فیصلہ

پیر 9 نومبر 2015 22:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) حکومت پنجاب کی جانب سے سرگودھا ڈویژن کے اضلاع خوشاب‘ میانوالی‘ بھکر اور سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس تعمیر کئے جائینگے جہاں پر محکمہ تعلیم سے متعلقہ تمام دفاتر قائم ہونگے تاکہ عوام کو سہولیات میسر آسکیں اس پروگرام کے تحت 400 ملین خرچ کئے جائینگے پنجاب بھر کے اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس قائم کرنے کیلئے 370 ملین روپے موجودہ بجٹ میں رکھے گئے ہیں جو مرحلہ وار تمام اضلاع میں تقسیم کئے جائینگے تعلیمی ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں سرگودھا‘ خوشاب‘ میانوالی اور بھکر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس قائم کرنے کیلئے سرکاری اراضی کا انتخاب کرلیا گیا ہے اور جلد ہی کمپلیکس کی تعمیر شروع ہوجائیگی۔