دوسرے مرحلے کے انتخابات کو پرامن بنانے کیلئے سیکورٹی کے ہر ممکن انتظامات کو یقینی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر نومبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 09/11/2015 - 22:41:32 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 22:34:50 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 22:26:01 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 22:23:14 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 22:22:19 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 22:13:33 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 22:11:09 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 21:49:07 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 21:46:32 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 21:46:32 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 21:29:15
پچھلی خبریں - مزید خبریں

حیدرآباد

دوسرے مرحلے کے انتخابات کو پرامن بنانے کیلئے سیکورٹی کے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنایا جائے ، بابر یعقوب فتح محمد

سندھ کے حساس ترین ،حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں، ضرورت پڑنے پر رینجرز کے ساتھ پاک آرمی کی خدمات بھی حاصل کی جائیں،سیکرٹری الیکشن کمیشن

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان بابر یعقوب فتح محمد نے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ دوسرے مرحلے میں سندھ کے 15اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے اور سانحہ خیر پور جیسے واقعات سے بچنے کیلئے سیکورٹی کے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور حساس ترین اور حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں، ضرورت پڑنے پر رینجرز کے ساتھ پاک آرمی کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔

وہ 19نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مقامی ہوٹل میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ محمد وسیم ، آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی، صوبائی الیکشن کمشنر تنویر زکی ، ڈویژنل کمشنر حیدرآباد سید آصف حیدر شاہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابات سے قبل تمام تر انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ تاخیر سے پولنگ شروع ہونے ، بیلٹ پیپرز کی کمی اور دیگر انتخابی مواد کی کمی یا تاخیر سے ترسیل جیسے مسائل سے بچا جا سکے جوکہ اکثر نقص امن کا سبب بنتے ہیں، انہوں نے ڈی آر اوز کو ہدایت کی کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پرمکمل عملدرآمد کو اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بلا کسی دباؤ کاروائی کریں، انہوں نے ڈی آر اوز کویہ بھی ہدایت کی کہ وہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے لوگوں سے بھی بلا جھجک ملاقاتیں کریں اور اگر انہیں کسی قسم کی شکایات ہیں تو انکا ازالہ کریں، انہوں نے ڈی آر اوز اور متعلقہ پولیس افسران کو کہا کہ سول سرونٹس سیاسی جماعتوں کی خدمت کرنے کے پابند نہیں بلکہ ریاست کی خدمت کرنے کے پابند ہیں، انہوں نے اجلاس کو باور کرایا کہ غیر جانبداری ہی صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کی ضمانت ہے، بابر یعقوب فتح محمد نے کہا کہ ملکی عوام نے اب یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ جمہوریت ہی اس ملک کا نظام حکومت ہونا چاہیے اور جمہوریت کی نرسری بلدیاتی نظام ہے، انہوں نے اجلاس میں شریک افسران سے کہا کہ آئینی طور پر تمام ادارے انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تعاون کرنے کے پابند ہیں، انہوں نے ڈی آر اوز کو ہدایت کی کہ وہ انتہائی ضرورت کے مطابق پولنگ اسٹیشن تبدیل کر سکتے ہیں اور زور دیا کہ بلا

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

09/11/2015 - 22:13:33 :وقت اشاعت