انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ صفورا کے مبینہ سہولت کاروں کے کیس میں سماعت 22نومبر تک ملتوی کردی

پیر 9 نومبر 2015 22:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ صفورا کے مبینہ سہولت کاروں کے کیس میں چالان پیش کرنے کی آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 22نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ صفورا کے مبینہ سہولت کاروں سلطان قمرا ور عمیر قمر کے بارے میں چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آخری مہلت دیتے ہوئے کہا کہ 22 نومبر تک حتمی چالان پیش کیا جائے عدالت میں اس کیس کے حوالے سے تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سلطان اور عمر دونوں بھائی اور ان کے گھر میں القاعدہ کے دہشت گرد رہائش رکھتے رہے ہیں حسین عمرکے ایما پر نعیم ساجد نے اسلحہ کے لائسسنس زاہد موتی والا سے بنوائے اور اسلحہ بھی زاہد موتی والا سے ہی خریدا گیا جو کہ سانحہ صفورا میں استعمال کیا گیا جبکہ اسلحہ کی فرانزک رپورٹ نہیں آئی جس کے لیئے مہلت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :