دسمبر 2015 تک 10 لاکھ لوگوں کو گھر نہ فراہم کرسکا تو مونچھیں کٹوادونگا ٗ وینز ویلا کے صدر کا اعلان

پیر 9 نومبر 2015 21:52

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) وینزویلا کے صدر نیکولاس مدورو نے کہاکہ اگر وہ دسمبر 2015 تک 10 لاکھ لوگوں کو گھر نہ فراہم کرسکے تو اپنی مونچھیں کٹوادیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر نیکولاس مدورو نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ اگر 31 سمبر 2015 تک 10لاکھ لوگوں کو گھر فراہم نہ کرسکے تو وہ اپنی مونچھیں کٹوادیں گے۔

(جاری ہے)

52 سالہ صدر کے مطابق انہوں نے اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکامی کی سزا اس لئے اپنی مونچھیں کٹوانے کا اعلان کیا تاکہ لوگ جان سکیں کہ وہ ایک بد عہد صدر ہیں جس نے عوام سیکئے گئے وعدے کو پورا نہیں کیاواضح رہے کہ 2010 میں وینزیلا میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں ہزاروں افراد اپنے گھروں سے محروم ہوگئے تھے ٗ سابق آنجہانی صدر ہوگو شاویز نے بھی بے گھر لوگوں کو گھر فراہم کرنے کا وعدہ تھا تاہم وہ صرف 8 لاکھ افراد کو ہی گھر فراہم کر پائے تھے۔