بھارت کا ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل اگنی IV کا کامیاب تجربہ

میزائل 4000 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے ٗبھارتی میڈیا

پیر 9 نومبر 2015 21:52

بھارت کا ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل اگنی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) بھارت نے ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل اگنی IV کا کامیاب تجربہ کیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ ادھیشہ کے ساحل کے قریب عبدالکلام جزیرے پر کیا گیا جس کا پرانا نام ویلر جزیرہ تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ میزائل 4000 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

اسی سیریز کے پرانے میزائل جیسے اگنی ون، اگنی ٹو اور اگنی تھری 700، 2000 اور 3000 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔رپورٹ میں بھارتی دفاعی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ میزائل کمپیوٹر سے لیس ہے اور دوران پرواز خود کی رہنمائی اور درست کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ میزائل 4000 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے درجہ حرارت کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس کے اندر کا درجہ حرارت 50 ڈگری تک ہی رہتا ہے اس سے قبل اس میزائل کا ایک ناکام تجربہ بھی کیا گیا جبکہ چار کامیاب تجربے کیے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز اپنے اب تک کے سب سے بڑے میزائل اگنی فائیو کا آئندہ سال جنوری-فروری میں تجربہ کریں گی۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اگنی فور اور اگنی فائیو چین کے خلاف ڈیٹرنس کے طور پر استعمال کیے جائیں گے۔بھارت ہتھیار خریدنے کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور ان دنوں اپنے دفائی پروگرام کو اپ گریڈ کرنے کے غرض سے 100 ارب ڈالر کے پروگرام سے گزر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :