اردن ٗفائرنگ سے امریکیوں سمیت تین غیر ملکی فوجی ہلاک

پیر 9 نومبر 2015 21:50

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) اردن میں سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ پولیس کے تربیتی مرکز میں فائرنگ کے نتیجے میں دو امریکی اور ایک جنوبی افریقہ کا فوجی مارا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ دارالحکومت عمان سے باہر واقع ایک تربیتی سینٹر میں پیش آیا۔حکومت کے ترجمان محمد مومنی نے بتایا کہ حملے میں دو امریکی اور اردن کے چار اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ حملہ آور سینٹر میں موجود دیگر اہلکاروں کی فائرنگ سے مارا گیا اس سے پہلے سکیورٹی حکام نے بتایا تھا کہ حملہ آور نے خود کو گولی مار کر جان لے لی تھی۔امریکہ کی مالی مدد سے چلنے والے اس تربیتی مرکز’موقر‘ میں عراقی اور فلسطینی افسران کو تربیت دی جاتی ہے۔محمد مومنی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ایک جرم ہے اور اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔واقعہ پر امریکہ اور جنوبی افریقہ کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔

متعلقہ عنوان :