دہشتگردی ،مذہبی منافرت ملک کیلئے زہر قاتل ہے ،حکیم الامت علامہ اقبال کے خواب کو انتہاپسند دہشتگرد ملک کو کمزور کرکے چکنا چور کرنا چاہتے ہیں ،دہشتگرد تنظیموں کی حمایت کرنے والے بانیان پاکستان کے خواب ،سوچ وفکر اور افکار کو ختم نہیں کرسکتے
سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت قادری کا یوم اقبال کے موقع پر کارکنان سے خطاب
پیر 9 نومبر 2015 21:37
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی ،مذہبی منافرت ملک کیلئے زہر قاتل ہے ،آئین وقانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا ،حکیم الامت علامہ اقبال کے خواب کو انتہاپسند دہشتگرد ملک کو کمزور کرکے چکنا چور کرنا چاہتے ہیں ، طالبان ،داعش، القائدہ یہود وہنود کے اشاروں پر کام کرتے ہیں ۔
وہ پیر کو یوم اقبال کے موقع پر مرکز اہلسنت پر کارکنان سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ دہشتگرد تنظیموں کی حمایت کرنے والے بانیان پاکستان کے خواب سوچ وفکر اور افکار کو ختم نہیں کرسکتے ،پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا آج اسے سیکولر ،سوشلزم،لبرل کہہ کر بانیان پاکستان کی روح کو تڑپایا جارہا ہے ،تحریک پاکستان کی تاریخ کو مسخ کرنے نہیں دینگے ،پاکستان کے مخالف کانگریسی ملا ؤں کو آج تحریک پاکستان کے ہیرو بنانے کی سازش کی جارہی ہے ،مجد د الف ثانی نے دین اکبری کے خلاف آواز حق بلند کرتے ہوئے کہا کہ ہندو اور مسلمان دو الگ الگ قومیں ہیں مسلمان اﷲ وحدہ لاشریک پر یقین رکھتے ہیں سیکولر ازم کے خلاف مجد د الف ثانی کے دوقومی نظریہ کو علامہ اقبال نے اپنایا روح زمین پر اپنی شاعری کے ذریعے اسلام کی حقیقی کی ترجمانی کی اور پاکستان کے خواب کو یقینی بنانے کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ،آج پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے پوری دنیا کے نقشے پر اجاگر ہے ،پاکستان کی بنیاد اسلام پر نہ ہوتی تو اس کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں ہوتا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.