مشرق وسطیٰ کی ائیرلائنوں کو ترجیحی طور پر مسافروں کو لانے لے جانے کی اجازت دیکر پی آئی اے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ڈیڑھ کروڑ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں ، وہ پاکستان کا سفر کرتے رہتے ہیں ، رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تیل کی قیمتیں بین الاقوامی طور پر 49فیصد کم ہوگئی ہیں ، اس کے باوجود پی آئی اے کو نقصان دیا جا رہا ہے
پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اﷲ بابر کا سینیٹ میں پی آئی اے کے امور سے متعلق اپنی تحریک التوا پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے اظہار خیال
پیر 9 نومبر 2015 21:37
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے مطالبہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی ائیرلائنوں کو ترجیحی طور پر پاکستان میں مسافروں کو لانے لے جانے کے ذریعے پی آئی اے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے تاکہ پی آئی اے کو اونے پونے بیچا جا سکے ، تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں اور پاکستان کا سفر کرتے رہتے ہیں اور اس کے علاوہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں تیل کی قیمتیں بین الاقوامی طور پر 49فیصد کم ہوگئی ہیں۔
اس کے باوجود پی آئی اے کو نقصان دیا جا رہا ہے اور کہا جاتا ہے کہ پی آئی اے کا نقصان سیاسی مداخلت کی وجہ سے ہو رہا ہے اور پی آئی اے میں ضرورت سے زیادہ اسٹاف اس کے نقصان کی وجہ ہے۔ وہ پیر کویہاں سینیٹ کے اجلاس میں پی آئی اے کے امور سے متعلق اپنی تحریک التوا پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے اظہار خیال کررہے تھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہ کا بل آمدنی کا 16 سے 17فیصد تک ہے جو کہ اس کاروبار میں عام طور پر 25فیصد ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ائرلائن کا کاروبار مقابلے کی منصفانہ صورتحال میں فائدہ مند ہوتا ہے لیکن اس وقت مشرق وسطیٰ کی تین ائرلائنوں امارات، ابوظہبی اور قطر آئرلائن کو ترجیحی طور پر پاکستان سے مسافر لانے اور لے جانے کی سہولت دے دی گئی ہے۔ اس کی مثال دیتے ہوئے سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے کہا کہ صرف دو سال قبل قطر ائرویزکی اسلام آباد اور لاہور کے لئے ہفتے میں صرف چار پروازیں تھیں جبکہ اس وقت قطر ائرویز کی صرف اسلام آباد کے لئے 14پروازیں ہیں اور اس کے علاوہ اس ائرلائن کو سیالکوٹ، فیصل آباد کے روٹ بھی دے دئیے گئے ہیں۔ سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے کہا کہ وزارت خارجہ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے شیخوں کو شکار کے لائسنس دینا پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ میل ہے۔ اور اسی طرح ائرلائن کے کاروبار میں قومی ائرلائن کو نظرانداز کرکے مشرق وسطیٰ کی ائرلائنوں کو ترجیح دینا قومی ائرلائن کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے وہ ائرلائن ہے جس نے ایشیا میں سب سے پہلے 707بوئنگ طیارے خریدے تھے اور اسی ائرلائن نے ایشیا میں سب سے پہلے کارگو فلائٹ شروع کی تھی۔ اس کے علاوہ اسی ائرلائن نے پی آئی اے شیور، انجینئرنگ کے شعبوں کے علاوہ ہمارے کھلاڑیوں کو ملازمتیں مہیا کی ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی یہ ساری کامیابیاں اس وقت ہوئی تھیں جب اتنی بڑی تعداد میں پاکستانی بیرون ملک نہیں رہتے تھے۔ انہوں نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کی غیرمساوی مسابقت کی تحقیقات کروائی جائیں جس کی وجہ سے پی آئی اے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور پی آئی اے کو سستی قیمت پر فروخت کیا جا سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.