پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی ، وزیر اعظم جلد ہزارہ موٹروے فیز ٹو کا افتتاح کریں گے، مانسہرہ کے لیے ویمن یونیورسٹی سمیت دیگر میگا پراجیکٹس کے ا علان کابھی امکان ہے ،مانسہر ہ ایبٹ آباد سوئی گیس پائپ لائن منصوبے پرجلد کام کا آغاز ہو گا ، خیبر پختونخوا میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والے مکمل ناکام ہو گئے ،بلدیاتی انتخابات کے زریعہ اقتدار کو نچلی سطح پر عوام میں منتقل کرنے کانعرہ بھی فلاپ ہو گیا ، عوام تبدیلی کے علمبرداروں کے اصل چہرے سے واقف ہو گئے

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 9 نومبر 2015 21:25

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ، پا ک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی اور ملک میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا جلد وزیر اعظم مانسہرہ میں چھتر کے مقام پر ہزارہ موٹروے فیز ٹو کا افتتاح کریں گے،وزیر اعظم اپنے دورہ کے موقع پر مانسہرہ کے لیے وومن یونیورسٹی سمیت دیگر میگا پراجیکٹس کا ا علان کریں گئے ،مانسہر تا ایبٹ آباد 12انچ سوئی گیس پائپ لائن منصوبہ کا جلد کام کا آغاز ہو جائے گا جس کی تکمیل سے پہلے فیز میں مانسہرہ سے جابہ اور کالج دورہا سے شنکیاری تک تمام علاقوں کو سوئی گیس فراہم کی جائے گی جبکہ دوسرے فیز میں اوگی ،بٹل اور بالاکوٹ گڑھی حبیب اﷲ کے علاقوں کو بھی سوئی گیس پہنچائی جائے گی ،صوبہ میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والے تبدیلی لانے میں مکمل ناکام ہو گئے ،خیبر پختو نخواہ میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی بلدیاتی انتخابات کے زریعہ اقتدار کو نچلی سطح پر عوام میں منتقل کرنے کانعرہ بھی فلاپ ہو گیا ،خیبر پختو نخواہ کی عوام تبدیلی کے علمبرداروں کے اصل چہرے سے واقف ہو گئی جس کا جواب انھیں آئندہ انتخابات میں مخالف ووٹ استعمال کرکے دیں گیا ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یوسی بٹل کے علاقہ صلونہ میں سید سرتاج حسین شاہ کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے سردار یوسف نے کہا کہ مانسہر ہ میں شیخ آباد کے مقام پرڈیڑھ ارب روپے کی مالیت سے 220KVگریڈ اسٹیشن کا افتتاح کیا جس پر کام تیزی سے جاری ہیں منصوبہ کی تکمیل سے ہزارہ کے اضلاع مانسہرہ ،ایبٹ آباد ،تورغر ،اور بشمول مظفر آباد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کو کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا ہم ملک کو ترقی کی راہ پر دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لیے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ دن رات جدوجہد کررہے ہیں ۔

ملک میں ترقی کے نئے دور کے آغاز کے لیے ضروری تھا کہ ملک میں امن امان بحال کیا جائے جس کے لیے پوری قوم چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے ساتھ کھڑی ہوئی اورہماری دونیا کی بہترین مسلح افواج نے آپریشن ضرب عضب کی بدولت ملک سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی اور انھیں ملک سے بھاگنے پر مجبور کر دیااس وقت حکومتی اقدمات کے بدولت کراچی اور ملک میں ایک امن کی فضا ء قائم ہیں اور پوری دونیا سے سرمایہ دار ملک میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی لیں رہے ہیں اس موقع پر ہم مسلح افوج اور پولیس کے اُن جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے دہشت گردی کی اس جنگ میں ملک اور قوم کے لیے اپنے جانوں کے نظرانے پیش کیے پوری قوم اُن شہدا کو سلام پیش کرتی ہیں ۔

سردار یوسف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا سیاست میں آنے کا مقصد ہی عوام می خدمت ہے اور سیاست کو کو عبادت سمجھ کر تے ہیں ۔11مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں جس طرح مانسہر ہ کی عوام نے مسلم لیگ ن کو میڈیٹ دیا اس ہی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی مانسہرہ کی عوام نے تبدیلی کے علمبرداروں کو مسترد کیا اور مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا جس کئے بعد مسلم لیگ ن نے دیگر جماعتوں سے اتحاد کرکے ضلعی حکومت قائم کی تاہم کچھ لوگوں کو مسلم لیگ ن کی حکومت ہضم نہیں ہورہی ہے ،شکست خوردہ عناصر اپنی حکومت کا خواب دیکھنے کے بجائے آئندہ 4سال تک دوبارہ بلدیاتی انتخابات کا انتظار کریں مسلم لیگ ن کی ضلعی حکومت بھی اپنے 4سال مکمل کریں گی۔