پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ،چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور جونا تھن پریٹ سے ملاقات میں گفتگو
پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں ہے، ہم مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں، راجہ ظفر الحق
پیر 9 نومبر 2015 21:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ مفاد کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیاہے۔وہ پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان میں امریکہ کے سفارتخانے کے ناظم الامور جونا تھن پریٹ اور کارینگی انڈومنٹ برائے بین الا اقوامی امن کے مطالعات کے نائب صدر جارج پرکو وک سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں امریکہ کے کارینگی انڈومنٹ برائے بین الا اقوامی امن کے مطالعات کے نائب صدر جارج پرکو وک نے بھی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی اور دوطرفہ اہم امور پر تبادلہ خیا ل کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر سینیٹر لیفٹنٹ جنرل (ر)عبد القیوم بھی موجود تھے۔جارج پرکو وک نے سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق سے بھی ملاقات کی۔
سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے امریکی مطالعاتی ادارے کے نائب صدر کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور ہم ڈائیلاگ کے ذریعے تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں،ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال ،پاک بھارت تعلقات اور افغانستان میں امن کے قیام کیلئے کاوشوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔راجہ محمد ظفر الحق نے وزیر اعظم نواز شریف کا حالیہ دورہ امریکہ کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ اس دورے کے مستقبل میں اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.