حکومت نے جنکوزمیں تیل چوری کے واقعات روکنے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں ، نیپرا کو آئی پی پیز کے ریٹ کا از سر نو تعین کیا جائے ، ہیٹ ریٹ کے درست تخمینے سے تیل کی کھپت کے اصل اعداد و شمار سامنے آئیں گے

وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا سینیٹ میں محسن عزیز کی آئی پی پیز کی جانب سے کم استطاعت ظاہر کرنے بارے تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

پیر 9 نومبر 2015 21:23

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء ) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت نے جنکوزمیں تیل چوری کے واقعات روکنے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں ، حکومت نے نیپرا کو خط لکھ کر ہدایت کی ہے کہ آئی پی پیز کے ہیٹ ریٹ کا از سر نو تعین کیا جائے ، ہیٹ ریٹ کے درست تخمینے سے تیل کی کھپت کے اصل اعداد و شمار سامنے آئیں گے ، تاکہ عوام کو بجلی کے نرخوں میں ریلیف مل سکے ۔

وہ پیر کو یہاں سینیٹ میں محسن عزیز کی آئی پی پیز کی جانب سے کم استطاعت ظاہر کرنے بارے تحریک پر بحث سمیٹ رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنکوز میں تیل چوری کے واقعات بہت زیادہ رہے ، نیپرا ایک طریقہ کار کے تحت ٹیرف کا تعین رکتا ہے ، ہم نے جینکوز میں تیل چوری روکنے کیلئے اقدامات کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

جامشورو ہائیڈرو پاور پلانٹ کی پیداواری صورتحال میں بہتری آئی ہے اور تیل کی کھپت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹی پی ایس مظفر گڑھ کے ہیٹ ریٹ میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ تیل مافیا دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا تھا ، آئی پی پیز اپنی تیل کی ضروریات خود ہی پوری کرتی ہیں ۔ نیپرا آئی پی پیز کو ہدایت کرسکتی ہے کہ وہ ہیٹ ریٹ کا تعین کرائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت پانی وبجلی نے اس سلسلے میں نیپرا کو خط بھی تحریر کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام آئی پی پیز کا ہیٹ ریٹ کا اندازہ لگانے سے تیل کی کھپت کے اصل اعداد و شمار سامنے آسکیں گے