ڈیرہ اﷲ یار میں ترقیاتی کام جاری ہیں کونسلرز اور ممبران کے ساتھ ملکر شہر اور تمام یونین کونسلوں کے مسائل حل کیئے جائیں گے

سابق صوبائی وزیر میر فائق علی جمالی کا ظہرانے سے خطاب

پیر 9 نومبر 2015 21:09

جعفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)سابق صوبائی وزیر میر فائق علی جمالی نے کہا ہے کہ ڈیرہ اﷲ یار میں ترقیاتی کام جاری ہیں کونسلرز اور ممبران کے ساتھ ملکر شہر اور تمام یونین کونسلوں کے مسائل حل کیئے جائیں گے گوٹھ شہید میر مرید خان بگٹی میں یونین کونسل جھڈیر کے کونسلر میر غلام حسین بگٹی کی جانب سے ان کے اعزا ز میں دئیے گئے ظہرانے میں نواب زادہ حاجی جمل خان بگٹی سمیت سابق صوبائی وزیر میر فائق علی جمالی ڈسٹرکٹ جعفرآباد کے ضلعی چئیرمین ریٹائرڈ کیپٹن میر زبیر خان جمالی وائس چئیرمین علی رضا خان جمالی تحصیل چئیرمین سردار شہنواز عمرانی سمیت کونسلران و ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خاص سابق صوبائی وزیر میر فائق علی جمالی یونین کونسل کے ممبر میر غلام حسین بگٹی، میر وہاب بگٹی، میر علی حسن بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ22سالوں سے یونین کونسل جھڈیر کو جان بوجھ کر نظرانداز کیا گیا ہے علاقے میں نا تو گیس ہے اور نہ ہی بجلی یہاں کے عوام کے لیئے پینے کا صاف پانی میسر نہیں بیروزگاری کی وجہ سے یہاں کے باشندے منتخب نمائندوں سے مایوس ہوچکے ہیں اس موقع پر مہمان خاص سابق صوبائی وزیر میر فائق علی جمالی نے گوٹھ مرید خان بگٹی کے لوگوں کو یقین دلایا کہ جمالی برادری کو اس بات کا احساس ہے یہاں پر جمالی برادری ہی حکومت میں رہی ہے اور ضلع کو مکمل طور پر نظرانداز کیا ہے وزیر اعظم وزرا اعلیٰ وفاقی وزیر و دیگر عہدوں پر بھی براجمان رہے لیکن علاقے کے عوام کی تقدیر نہ بدل سکے میر فائق علی جمالی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حکومت تبدیل ہونے والی ہے آئیندہ وزیراعلیٰ مسلم لیگ(ن) سے ہوگا اور عوام کے مسائل جلد حل کرکے بلوچستان کو ترقی کی جانب گامزن کیا جائیگا اور لوگوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں گے بگٹی برادری نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے ان کے بنیادی مسائل کی جانب بھرپور توجہ دی جائیگی۔