ایمرجنسی ریسکیو سروس کے صو با ئی ہیڈ کو ارٹر میں یو م اقبا ل کے حو الے سے تقریب کا انعقا د

پیر 9 نومبر 2015 21:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء)ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122)کے صو با ئی ہیڈ کو ارٹر میں یو م اقبا ل کے حو الے سے تقریب کا انعقا دکیا گیا ۔ ریسکیو ترجما ن بلال احمد فیضی کے مطا بق تقریب کا مقصد مفکر پا کستا ن علا مہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کر نا ہے ، جن کی شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں میں نئی روح پھونک دی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے قائمقام ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد جی کا کہناتھاکہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے احادیث اور قرآن کی تشریح کی ہے،وہ شاعر مشرق یا صرف ہمارے قومی شاعر نہیں بلکہ شاعر امت ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنی شاعر ی سے امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کی بہت پہلے نشان دہی کی تھی بلکہ اسلام دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا درس بھی دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علا مہ اقبال کو تمام دنیا کے مفکر اور عالم ، علم وادب کے لیے ایک خا ص مقام دیتے ہیں اور آپ کی خد مات کے معتر ف ہیں جس کی واحد مثا ل بر طا نیہ کی جا نب سے علا مہ اقبا ل کو" سرـ" کے خطا ب سے نو ازناہے۔ شاعر مشرق علامہ اقبال نے دو قومی نظریہ پیش کیا اورمسلما نو ں کو پاکستان کا خواب دیکھایا۔