امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے اور سماج دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کیلئے قبائلی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر نومبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 09/11/2015 - 21:28:00 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 21:25:05 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 21:25:05 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 21:09:25 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 21:08:00 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 20:56:01 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 20:56:01 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 20:56:01 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 20:54:42 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 20:54:42 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 20:54:42
پچھلی خبریں - مزید خبریں

باجوڑ ایجنسی

امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے اور سماج دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کیلئے قبائلی عمائدین کی قربانیاں قابل تعریف ہیں

باجوڑایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ محمد یحییٰ اخون زادہ کا تعزیتی جرگہ سے خطاب

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء ) باجوڑایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ محمد یحییٰ اخون زادہ نے کہاہے کہ ایجنسی میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے اور سماج دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے قبائلی عمائدین کی قربانیاں قابل تعریف ہیں اور ان کے لازوال قربانیوں کو تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھا جائیگا ۔ ان خیالات کا اظہار انھو ں نے پیر کے روز سول کالونی خار میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تحصیل سلارزی اور ماموند میں بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے قبائلی عمائدین ملک محمد یونس ۔

ملک مصنف خان اور ملک نعیم کے یاد میں منعقدہ ایک تعزیتی جرگہ سے خطاب میں کیاہے ۔ تعزیتی جرگہ میں اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ خار محمد علی خان ۔ اے پی اے ناوگئی فیا ض شیرپاؤ ۔ تحصیلدار خار فیض محمد ۔ ترکھانی اور اتمانخیل قبائل کے عمائدین ۔ امن کمیٹیوں کے رہنماوں اور سیاسی اور سماجی افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تعزیتی جرگہ میں سلارزئی قبائل کے سرکردہ رہنماء ملک محمد یونس ،ماموند کے قبائلی رہنماؤں ملک مصنف خان اور ملک نعیم جو گزشتہ ہفتہ بم دھماکوں میں جان بحق ہوگئے تھے کے قریبی لواحقین بھی موجو د تھے ۔

تقریب سے پولیٹکل ایجنٹ ۔سرکردہ قبائلی عمائدین ملک قادرخان ۔ ملک باشک اورملک محمد اکبر نے خطاب کیا ۔ مقررین نے شہید قبائلی عمائدین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

09/11/2015 - 20:56:01 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان