کندھ کو ٹ سے کے کے بند کچا علا قہ 22میل تک سڑک کی تعمیر کے لئے تیا ر ہیں، پی پی ایل کی حکو مت سندھ کو یقین د ہا نی

پیر 9 نومبر 2015 20:32

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) پا کستان پیٹر و لیم لمٹیڈ پی پی ایل نے حکو مت سندھ کو یقین د ہا نی کرا ئی ہے کہ سپر یم کورٹ کے حکم پر کندھ کو ٹ سے کے کے بند کچا علا قہ 22میل تک سڑک کی تعمیر کے لئے وہ تیا ر ہے اسے صرف انڈس اور کمیشن کی منظو ری در کار ہے پی پی ایل نے ایک خط حکو مت سندھ کو ارسا ل کیا ہے کہ سپریم کو رٹ کے حکم پر پی پی ایل مکمل عمل کر نے کے لئے تیا ر ہے اور وہ صرف اس انتظا ر میں ہے کہ اسے فوری طور پر انڈ س اور کمیشن کے اجلا س میں دی گئی منصو بہ کی منظور فرا ہم کی جائے خط میں کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں چیف انجینئر گڈو بیراج محکمہ آبپا شی اور بی ایس فیڈ ر کے سپر ینٹینڈ نگ انجینئر سے ملا قات بھی کی جا چکی ہے اور اس منصو بہ پر بات کی گئی تھی پی پی ایل اس منصو بہ کو رواں ما لی سال میں ہی مکمل کر نے کا ارادہ ر کھتا ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :