نوشہرہ کینٹ پولیس نے سٹریٹ کرائم کرنے والے خطرناک گروہ کے بین الاضلاعی گروہ کا سرغنہ کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا
پیر 9 نومبر 2015 20:24
نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء ) نوشہرہ کینٹ پولیس نے مین بازار میں سٹریٹ کرائم کرنے والے خطرناک گروہ کے بین الاضلاعی گروہ کا سرغنہ کو اسلحہ سمیت گرفتارکرکے سٹریٹ کرائم میں چھینی گئی ہزاروں روپے نقدی موبائل فون برآمدکرلیا۔ملزمان نے مین صدربازار میں دن دیہاڑے معمر شخص سمیت درجنوں افراد کو لوٹنے والا بین الاضلاعی گروہ کا سرغنہ گرفتار چھینی گئی رقم برآمد ملزم کا اعتراف جرم کرلیا۔
معمر شخص لعل بادشاہ مین بازار نوشہرہ کینٹ میں گھر کے لیے سودا سلف خریدرہا تھا کہ تین مسلح ملزمان نے گن پوائنٹ پر روکا اور سرعام جامہ تلاشی کے بعد ہزاروں روپے نقدی،موبائل فون اور گھڑی چھین کرفرار ہوگئے۔نوشہرہ کی مقامی عدالت نے ملزم پیرمحمد کو جسمانی ریماینڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔(جاری ہے)
ملزم کا سٹریٹ کرائم میں ملوث دیگر ساتھوں کے نام اگل دیے۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کینٹ مین بازار میں گزشتہ کئی ماہ سے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں حیرت انگیزطورپر اضافہ ہوا ہے ۔مسلح ملزمان نے دوکانوں اور عام شہریوں سے گن پوائنٹ پر موبائل فونز چھینے اور کی ہزاروں روپے نقدی سے محروم کرنا معمول کی بات ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ربنواز خان نے واقع کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے DSP نذیر خان کی نگرانی میںSHO کینٹ سید اسماعیل شاہ خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک سونپا ۔جس پر پولیس فورس کی تفتیشی ٹیم نے دن رات محنت اور انتھک کوشش سے ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گروہ کے سر غنہ ملزم پیر محمد ولد گل حلیم سکنہ گلبہارنمبر4 پشاور کو گرفتارکر لیا ابتدائی تفتیش میں ملزم نے درجنوں واراتوں کا اعتراف جرم کرلیا ۔گرفتار ملزم کے مطابق ان کے گروہ اور اس نے ہی چند روز قبل معمر شخص لعل بادشاہ ولد سیعد بادشاہ نوشہرہ بازار میں خریداری کے لئے آ رہے تھا۔پولیس کے مطابق اس واردات میں 3 رکنی گروہ نے اسلحہ کی نوک پر اُن سے رقم چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق خطرناک گروہ کے دو اہم ملزمان کی ناموں کی شناخت ہوچکی ہے ان کے ٹھکانوں پر گرفتاری کیلئے چھاپے مارئے جارہے ہیں۔عدالت نے گرفتارملزم کوجسمانی ریماینڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.