حمزہ شہباز اور عابد شیر علی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے،قومی اسمبلی میں ایک دوسرے سے نظریں چراتے رہے

پیر 9 نومبر 2015 20:16

حمزہ شہباز اور عابد شیر علی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے،قومی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور عابد شیر علی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے حمزہ شہباز شریف اور وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی قومی اسمبلی میں ایک دوسرے سے نظریں چراتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز شریف سپیکر کے انتخاب کے لئے ایوان میں بڑے عرصے کے بعد پہنچے تھے تو تمام اراکین نے فرداً فرداً ان سے ملاقات کی تاہم عابد شیر علی اپنی سیٹ سے اٹھ کر اپوزیشن کے بنچوں پر جا کر اراکین اپوزیشن سے محو گفتگو رہے۔

حمزہ شہباز شریف نے جب ووٹ کاسٹ کیا تو تمام اراکین کے ڈیسک بجائے تاہم عابد شیر علی چپکے سے ایوان سے باہر چلے گئے اور حمزہ شہباز سے نہ تو ہاتھ ملایا اور نہ بات چیت کی یاد رہے کہ حمزہ شہباز شریف رانا ثناء اللہ کی حمایت کر رہے ہیں جس نے ان کے بھائی کو فیصل آباد میں بلدیاتی الیکشن کے دوران شکست دی تھی۔ حمزہ شہباز اور عابد شیر علی کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اور ان اختلافات بارے اراکین پارلیمنٹ آپس میں گفتگو بھی کرتے رہے۔