لوک ورثہ کے لوک رقص میں تربیت یافتہ بچوں کا ایک گروپ فیض فیسٹیول میں شرکت کرے گا

پیر 9 نومبر 2015 20:04

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) لوک ورثہ کے لوک رقص میں تربیت یافتہ بچوں کا ایک گروپ فیض فیسٹیول میں شرکت کرے گا۔ فیض فیسٹیول 19 نومبر سے لاہور کے الحمراء ہال میں شروع ہوگا جو 22 نومبر تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

لوک ورثہ کے حکام نے بتایا کہ لوک ورثہ نے علاقائی رقص میں بچوں کو تربیت دی ہے جس کا مقصد علاقائی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ فیض فیسٹیول میں حصہ لینے کے لئے بچے لوک ورثہ میں ریہرسل کر رہے ہیں۔ فیض فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے اس فیسٹیول کا مقصد ایک عظیم اردو شاعر کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ فیسٹیول کا انعقاد گزشتہ کئی سالوں سے کیا جا رہا ہے۔