دوسری دفعہ انتخاب سردار ایاز صادق کے کردار پر اعتماد کا اظہار ہے،مولانا امیر زمان

پیر 9 نومبر 2015 20:04

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) جے یو آئی (ف) کے رکن قومی اسمبلی مولانا امیر زمان نے سردار ایاز صادق کو اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ دوسری دفعہ ان کا انتخاب ان کے ماضی کے کردار اور اخلاق پر اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں اسپیکر کے الیکشن کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی آئین ساز ادارہ ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو آئندہ قانون سازی میں مدنظر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کا انتخاب متفقہ طور پر کیا جاتا تو ایک نئی روایت ہوتی۔ ہمیں جمہوری روایات اور اصولوں پر کاربند رہنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :