غلام احمد بلور نے سردار ایاز صادق کو اسپیکر منتخب ہونے پر، ایم کیو ایم ارکان کو ایوان میں واپسی پر مبارکباد دی

پیر 9 نومبر 2015 20:03

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور نے سردار ایاز صادق کو اسپیکر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے بھی ایوان میں واپسی پر مبارکباد کے مستحق ہیں، پی ٹی آئی بھی مبارکباد کی مستحق ہے تاہم اگر یہ اسپیکر کو بلامقابلہ منتخب کرتے تو اچھی روایت تھی۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے جلد از جلد اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ کہا جائے کہ اسمبلیاں ناکام ہوئی ہیں۔