مشتبہ افراد کے خلاف آپریشن ‘اوکاڑہ سے دس افغانی گرفتار

پیر 9 نومبر 2015 19:46

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔9 نومبر۔2015ء) ضلعی پولیس کا سرچ آپریشن تھانہ صدر کی حدود سے دس افغانیوں کو گرفتارکرلیا گیا۔ تمام گرفتار افراد کا تعلق لورالائی سے ہے۔گرفتار افراد کو تحقیقات کے لیے نہ معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پی آر او ٹو ڈی پی او اوکاڑہ اختر جیلانی کے مطابق وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کے واضح احکامات کی روشنی میں ضلعی پولیس نے مشکوک افراد کے خلاف جاری سرچ آپریشن کے دوران تھانہ صدر اوکاڑہ کے علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے دس مشکوک افغان باشندوں عبدالرحیم ،اشرف ،لالو خان ،عبدالغنی ،شرف خان ،نیک محمد ،موجیر الرحمان ،عبدالرحمان سمیت دس مشکوک افغان باشندوں کو حراست میں لیتے ہوئے ان کو نا معلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ ان کو اپنے پاس موجود دستاویزات دکھانے کا بھی کہا گیا ہے ۔

ڈی پی او فیصل رانا کے مطابق غیر قانونی مقیم افغان باشندوں اور مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشن ضلع بھر میں جاری رہے گا ۔