آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں کیماڑی یونین نے میدان مار لیا

سندھ بلوچستان کو شکست کا سامنا ۔معروف سماجی کارکن اختر بلوچ ،ظہیر بلوچ اور شوکت بلوچ کا بطورمہمان خصوصی شرکت

پیر 9 نومبر 2015 19:46

آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں کیماڑی یونین نے میدان ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) اﷲ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اہم میچ میں کیماڑی یونین فٹ بال کلب نے عمدہ کھیل کی بدولت سندھ بلوچستان فٹ بال کلب کو 3-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے انصر ،حسین اور شکور نے گیند جال تک پہنچایا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف سماجی کارکن اختر بلوچ ،ظہیر بلوچ اور شوکت بلوچ کا تعارف دونوں ٹیموں سے کرایا گیا اس موقع پر کوچ اﷲ داد محمڈن فٹ بال کلب محمد علی بلوچ ،احمد بلوچ ،طارق بلوچ و دیگر شخصیات بھی موجود تھے اس موقع پر مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں شہید جمیل فٹ بال کلب نے خلیق میموریل ،بلوچ اسٹار لالو کھیت نے شرافی اسٹار ،کوہاٹ اسپورٹس شاہ فیصل ٹاؤن نے مد مقابل بلوچ برادرز کو شکست سے دوچار کرکے اگلے مرحلے میں داخل ہوگئیں ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز شفیع بلوچ ،ممتاز خان اور شاہ جہاں بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد علی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :