امید ہے نومنتخب سپیکرسب جماعتوں کے ساتھ غیر جانبدار انہ رویہ اپنائیں گے ، سپیکر ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 09/11/2015 - 19:37:14 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 19:37:14 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 19:37:14 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 19:36:23 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 19:36:23 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 19:30:32 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 19:30:32 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 19:30:32 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 19:17:51 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 19:17:51 وقت اشاعت: 09/11/2015 - 19:17:51
پچھلی خبریں - مزید خبریں

اسلام آباد

امید ہے نومنتخب سپیکرسب جماعتوں کے ساتھ غیر جانبدار انہ رویہ اپنائیں گے ، سپیکر پارٹی وابستگی سے بالاتر اور پورے ایوان کامحافظ ہوتا ہے ، حکومت کا ہنی مون کا وقت ختم ہوگیا، وہ خاطر خواہ کار کردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی ، تمام اہم فیصلے پارلیمنٹ کی بجائے اے پی سی میں ہوتے ہیں ، نومنتخب سپیکرکو اس روایت کو ختم کر کے پارلیمنٹ کو فعال بنانا ہوگا، ایم کیو ایم ملک میں صیح معنوں میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی چاہتی ہے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے سردار ایاز صادق کو پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی اور کسی بھی رکن قومی اسمبلی کے ایک ہی دور حکومت میں دوسری بار قو می اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا دوبارہ سپیکر منتخب ہونا پارلیمانی جمہوریت کی فتح ہے، امید ہے کہ آپ سب جماعتوں کے ساتھ غیر جانبدار انہ رویہ اپنائیں گے کیونکہ سپیکر پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوتا ہے اور سارے ہاؤس کا محافظ ہوتا ہے ۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہوگیا ہے،مگر کسی حوالے سے بھی خاطر خواہ کار کردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی، حکومت پر سخت تنقید ہوگی اور سپیکر کیلئے کٹھن وقت ہوگا،پی ٹی آئی بھی مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے انتخاب میں حصہ لیا اور باعزت طریقے سے اپنی شکست کو تسلیم کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شفقت محمود نے کہا کہ تمام اہم فیصلے پارلیمنٹ کی بجائے اے پی سی میں ہوتے ہیں ،آپکو اس حوالے سے محنت کر نا ہوگی اور اس روایت کو ختم کر نا ہوگا اور پارلیمینٹ کو فعال بنانا بہت بڑا چیلنج ہے،پی ٹی آئی قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور جو کچھ بھی کر رہی ہے وہ جمہوریت کی بہتری کیلئے ہی کر رہی ہے،ایم کیو ایم کے رہنماء ڈکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک میں صیح معنوں میں آئین اور جمہوریت کی بلادستی چاہتی ہے۔

وہ پیر کو یہاں قومی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب سپیکر قو می اسمبلی سردار ایاز صادق کو مبارکباد پیش کر نے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہارکر رہے تھے ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماء شفقت محمود نے کہا ہے کہ منصب پر بیٹھنے کے بعد سپیکر پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوتا ہے اور سارے ہاؤس کا محافظ ہوتا ہے ، امید ہے کہ سردار ایاز صادق اپنے عہدے کو پورے ہاؤس کی بھلائی کیلئے استعمال کریں گے۔

پی ٹی آئی امید کرتی ہے کہ آپ سب کیلئے متوازن کردار ادا کریں گے کیونکہ پارلیمنٹ کو فعال بنانا بہت بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور قومی اسمبلی کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنی ہو گی اور اس کیلئے عوامی معاملات کو ایوان میں لانا چاہئے اور ان پر بحث ہونی چاہئے۔شفقت محمود نے کہا کہ تحریک انصاف قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے اور جو کچھ بھی کر رہی ہے وہ جمہوریت کی بہتری کیلئے ہی کر رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایازصادق کودوبارہ سپیکرکی کرسی پر بیٹھنے پر پارٹی اور پوری اپوزیشن کی جانب سے مبارکباد دیتا ہوں ان کا دوبارہ انتخاب پارلیمانی جمہوریت کی فتح ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آج کا دن تاریخی ہے شفقت محمودی کی بھی کامیابی ہے کہ انہوں نے انتخاب میں حصہ لیا اور باعزت طریقے سے اپنی شکست کو تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ آگے حکومت پر سخت تنقید ہوگی سپیکر کیلئے کٹھن وقت ہوگاکیونکہ حکومت نے اب تک کوئی کارنامہ سرانجام دیا حکومت کا ہنی مون پیریڈ ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کا اعتماد بحال کر نے کیلئے انتخابی اصلاحات پر جلد سے جلد کام کر

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

09/11/2015 - 19:30:32 :وقت اشاعت